سوات میں ونٹر سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، جنید خان

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ صوبائی اور ضلعی حکومت کے فیصلے کے تحت سوات میں ونٹر سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں اس سلسلے میں کالام اور گبین جبہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ اب میاندم فیسٹیول منعقد کیا گیا، میاندم ایک تاریخ مقام ہے جہاں پی ٹی ڈی سی کا ریزارٹ بند تھا اب اسے صوبائی حکومت کے حوالے کیاگیا ہے اسے دوبارہ فعال کرتے ہوئے رونقیں بحال کی جائیں گی۔ میاندم کلچرل اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے فیز ٹو سے میاندم عالمی سطح پر اجاگر ہوگا میاندم بہت سارے مقامات کو آپس میں جوڑ رہا ہے یہ باڈگوئی ٹاپ کے ذریعے دیر اور سوات کو آپس میں ملا رہا ہے عید الفطر کے گبرال سیاحتی فیسٹیول منعقد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پراجیکٹ شامل کیا ہے متبادل روٹ بن جائے گا جس سے اتروڑ، پاتراک، سوات، کمراٹ، شرینگل مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوںکے لئے کھل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، سوات میں مکمل امن ہیپولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے فعال ہیں سیاح بلا خوف وخطر آسکتے ہیں انہیں ہر قسم تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاندم میں عالمی معیار کا ہوٹل بنا رہے ہیں میاندم تاریخی جنکشن ہے اسے بشیگرام، لیلونئی، شانگلہ اور مالم جبہ سے بھی ملایا جاسکتا ہے جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاندم میں سمر فیسٹیولگایا جائے گا جس میں سکول وکالجوںاور ٹریکنگ کلبوں لایا جائے گا جس سے میاندم عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔

error: Content is protected !!