پیلے کینسر کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل

برازیل کے سابق فٹبالر پیلے کینسر کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال کے مطابق 82 سالہ پیلے کا کینسر مزید خراب ہوگیا ہے اور ان کا دل اور گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے۔ایڈسن آرانٹے ناسیمنٹو کو دنیا بھر میں پیلے کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ ستمبر 2021 سے کینسر کی کیموتھراپی کروا رہے ہیں۔ان کی صاحبزادی کیلی نے بتایا کہ سابق فٹبالر کرسمس کے دوران اسپتال میں ہی رہیں گے۔یاد رہے کہ پیلے نے برازیل کو 1958، 1962 اور 1970 کے فٹبال ورلڈکپ میں فتحیاب کروایا تھا۔

error: Content is protected !!