ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) چنار سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پزیر ہو گیا مہمان خصوصی ڈی جی جی ڈی اے کیپٹن (ر) خالد محمود ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمودآر ایس او احمد زمان خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ جان نے انعامات تقسیم کئے اختتامی روز میراتھن ریس اور سائیکل ریس منعقد ہوئی میراتھن ریس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت جبکہ سائیکل ریس کا افتتاح چیئر مین زکوة کمیٹی و سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے اور مینیجر بنک آف خیبر مس سمیرا جاوید نے کیا
اسی طرح مری روڈ سے نتھیا گلی سائیکل ریس میں پشاور کے صدیق اللہ نے32 کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 29 منٹ 22سیکنڈ میں تہ کر کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا پشاورجبکہ پشاور ہی کے فرمان محمد نے 1گھنٹہ 33منٹ 20 سیکنڈ میں فاصلہ تہ کر کے گولڈ میڈل اور کیش پرائز اپنے نام کیا اور پشاور کے عمران خان نے 1گھنٹہ 34منٹ 40 سیکنڈ میں تہ کرکے برانز میڈل اور کیش پرائز اپنے نام کر لیا پشاور کے ساجد علی خان نے چوتھی مردان کے عمر فاروق نے 1 گھنٹہ 38 منٹ میں تہ کر کے پانچویں اور پشاعر کے اسد نے 1 ایک گھنٹہ 40 منٹ میں تہ کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت طارق محمود ظہور بابر آفریدی اور ڈی جی جی ڈی اے کیپٹن ر(ر)خالد محمود نے انعامات تقسیم کئے جبکہ اظہر علی شاہ اور آر ایس او احمد زمان نے مہمانوں کو سوینئر پیش کئے