انڈر21 خواتین گیمز ، اتھلیٹکس سمیت کئی ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز میں کئی ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر چارسدہ تحسین اللہ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ نتائج کے مطابق اتھلیٹکس سو میٹر دوڑ میں پشاور کی تمین نے پہلی، زرغونہ نے دوسری اور چارسدہ کی رشیدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چار سو میٹر دوڑ میں پشاور کی تمین نے پہلی، مردان کی فریشنہ نے دوسری اور پشاور کی اقصیٰ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھ سو میٹر ریس میں پشاور کی دو بہنیں حسنہ گوہر علی اور حفصہ گوہر علی نے پہلی اور دوسری جبکہ چارسدہ کی حسینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح شاٹ پٹ کے مقابلوں میں مردان کی مسکان نے گولڈ،نوشہرہ کی ایمن نے سلور جبکہ بنوں کی سعیدہ قریشی نے براونز میڈل جیت لی۔تفصیلات کے مطابق انڈر 21 خواتین گیمز کے سلسلے میں ایتھلیٹکس کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلکس میں جاری ہے جس میں گزشتہ روز آٹھ سو میٹر ریس اور شاٹ پٹ کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے

نتائج کے مطابق آٹھ سو میٹر ریس میں پشاور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں حسنہ گوہر علی اور حفصہ گوہر علی نے پہلی اور دوسری جبکہ چارسدہ سے تعلق رکھنے والی حسینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اسی طرح شاٹ پٹ کے مقابلوں میں تمام اضلاع کی کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی جس میں ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی مسکان نے گولڈ،نوشہرہ کی ایمن نے سلور جبکہ بنوں کی سعیدہ قریشی نے براونز میڈل اپنے نام کر لی،واضح رہے کہ انڈر 21 ویمنز گیمز میں سات مختلف مقابلے شامل ہے جو کہ چارسدہ،صوابی اور پشاور میں کھیلی جارہی ہیں جس میں ایتھلیٹکس کا ایونٹ پشاور سپورٹس کمپلکس،والی بال پشاور یونیورسٹی اور نیٹ بال،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی

بیڈ مینٹن کے مقابلے عبدالوالی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں کھیلی جارہی ہے اسی طرح کرکٹ کا ایونٹ بام خیل سپورٹس کمپلکس صوابی میں منعقدہ کیا گیا ہے۔ٹیبل ٹینس ایونٹ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں جاری ہے جس میں کوہاٹ نے دیر پایان کو تین صفر، سوات نے چترال پایان کو تین صفر، ایبٹ آباد نے ہنگو کو دو ایک، مالاکنڈ نے بونیر کو تین صفر، مردان نے دیر بالا کو تین صفر، صوابی نے نوشہرہ کو تین صفر، بیڈمنٹن میں ایبٹ آباد نے بنوں کو تین صفر سے ہرایا۔ رسہ کشی میں مردان نے خیبر کو دو ایک، نوشہرہ نے سوات کو دو صفر، پشاور نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو ایک، مانسہرہ نے مہمند کو دو صفر سے شکست دی۔ والی بال میں ڈیرہ اسماعیل خان نے صوابی کو 15-8 اور 15-12 سے، دیر پایان نے لکی مروت کو 15-13 اور 15-10 سے، جبکہ چارسدہ نے کوہاٹ کو 15-12 اور 15-9 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ نیٹ بال میں ہری پور نے چترال بالا کو 11-8 سے، نوشہرہ نے اورکزئی کو 16-12 ، مردان نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 20-12 ، ایبٹ آباد نے مہمند کو 17-12 سے شکست دی۔

error: Content is protected !!