یو اے ای T20 لیگ میںشامل ٹیموں کے مالکان مسٹر اورم گلیزر اور کرن کمار نے یو اے ای T20 لیگ کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈکے وائس چیئرمین خالد الزرونی اور ایمریٹس کرکٹ کے سیکرٹری جنرل مبشر عثمانی کے ساتھ دبئی ایکسپو کا دورہ کیا . انہوں نے امریکہ اور ہندوستان سمیت دیگرپویلینز کا وزٹ کیا اور پورے سیٹ اپ سے بہت متاثر ہوئے اس دورے کے دوران انہوں نے امارات کرکٹ بورڈکے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان سے ملاقات بھی کی ۔
یو اے ای T20 لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ خالد الزرونی نے اس موقع پر کہا؛ "ہمیںمسٹر اورم گلیزر اور ان کے ساتھیوں کا دبئی میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ کرن کمار سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جو اب اپنا زیادہ تر وقت دبئی میں گزارتے ہے۔ خالد الزرونی کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2020کا مختصر دورہ اور ہز ہائینس کے ساتھ ملاقات بہت ہی خوش آئند اور اعزاز کی بات ہے۔
ڈاکٹر طیب کمالی، ECB بورڈ کے ممبر اور ECB سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا؛ "واقعی، ایوی گلیزر اور کرن کمار دونوں سے مل کر خوشی ہوئی۔””ہم خاص طور پر یو اے ای T20 لیگ کے لیے اپنے مشترکہ وژن کے مطابق کام کر رہے ہیںاورلیگ کے ٹیم مالکان کے جذبے اور عزم کے ساتھ، افتتاحی سیزن دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوگا جو دنیائے کرکٹ میں اپنی پہچان بنائے گا یاد رہے کہ یو اے ای T20 لیگ ایک پیشہ ور فرنچائز پر مبنی T20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں شامل ہورہی ہیں اور اس ایونٹ میں 34میچز کھیلے جائیں گے لیگ رواں سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔