شان مسعود آج انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرینگے

پاکستان کے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود آج انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97 ویں کھلاڑی ہوں گے۔

وہ اس سے قبل 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔اس حوالے سے شان مسعود کا کہنا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

error: Content is protected !!