پشاور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن اور نجم عزیز ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ میں قومی ٹینس تربیتی کیمپ شروع ہوگیا،نجم عزیز ٹرسٹ کی سربراہ ارم شہزادی نے افتتاح کیا، خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل بھی موجود تھے۔ لیول ون انٹرنیشنل کوچ معین الدین کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں صوبے کے ٹاپ رینک 80 کھلاڑی کیمپ شرکت کررہے ہیںجن میںمیں حال ہی میں ڈیوس کپ کھیلنے والے کھلاڑی شعیب خان اور خیبر پختونخوا کے بین الا قوامی کھلاڑی برکت اللہ،یوسف علی،اعجاز احمد،ثاقب عمر،عاقب عمر،کاشان عمر،حمزہ رومان، حامد اسرار اور عزیر خان بھی شامل ہیں،کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آنے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے ۔
کھلاڑیوں نے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتیں اور کھیل بہتر کرنے کا موقع ملا ہے اچھی کوچنگ سے وہ کھیل پر عبور مضبوط کرلیں گے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں موجودگی سے جونیئر کھلاڑیوں کو بہترین موقع ملا ہے ، کیمپ سے صوبے کے کھلاڑی قومی اور عالمی سطح پر اپنی رینکنگ بہتر بنائیں گے۔ کوچ معین الدین کا کہنا تھا کہ کیمپ میں پاکستان ٹاپ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چھوٹے بچوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان میں جہاں بھی قومی سطح پر کیمپ ہوتا ہے ان میں زیادہ تر کھلاڑی خیبر پختونخوا سے ہوتے ہیں امید ہے صوبے کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید آگے جائیں گے۔ انہوں نے ٹرسٹ کی سپانسرشپ کو سراہا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کرکٹ طرح ٹینس کو بھی سپانسرکیا جائے جس سے اس کھیل میں ملک عالمی سطح پر آگے جاسکے گا۔