فیفا ورلڈ کپ، ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے

فٹبال ورلڈکپ کے گروپ مرحلے تک محدود رہنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔رائونڈ آف 16 میں باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔کوارٹر فائنل میں شکست کھانے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔اسی طرح سیمی فائنل ہار کر تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں ناکام رہنے والی ٹیم (چوتھی پوزیشن پر آنے والی) کو ڈھائی کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ کامیاب ٹیم (تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے والی ٹیم) کے حصے میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ کر ناکامی کا منہ دیکھنے والی ٹیم کا غم کم کرنے کے لیے 3 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے اور جو ٹیم ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی اسے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

error: Content is protected !!