ٹرپل ایچ نے ریسلنگ کیریئر کو الوداع کہہ دیا

پال مائیکل لیوسق المعروف ٹرپل ایچ نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کو الوداع کہہ دیا ہے جس کی وجہ دل کے مسائل کے باعث موت کے منہ میں پہنچ جانا بنا۔دیئے گئے ایک انٹرویو میں 52 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار نے بتایا کہ وہ اب کبھی ریسلنگ رنگ میں ان ایکشن نظر نہیں آئیں گے جس کی وجہ ستمبر 2021 میں کارڈک سرجری تھی۔دی گیم، دی سیریبل اسساسین اور دی کنگ آف کنگز کے نامون سے معروف ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے چند مقبول ترین اور کامیاب سٹارز میں سے ایک ہیں۔1995 میں کمپنی کا حصہ بننے کے بعد ٹرپل ایچ نے 14 بار ورلڈ چیمپئن شپس اپنے نام کیں اور اس حوالے سے جان سینا اور رک فلیئر ان سے آگے ہیں۔حالیہ برسوں میں وہ زیادہ توجہ این ایکس ٹی کو چلانے پر مرکوز کررہے ہیں مگر بڑے ایونٹس میں بطور ریسلر بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔

 

 

ان کا آخری میچ 11 جنوری 2021 کو ہوا جس میں وہ اور رینڈی اورٹن ایک اسٹریٹ فائٹ مقابلے کے لیے مدمقابل آئے۔ریسل مینیا میں انہوں نے 23 مقابلوں میں شرکت کی جو انڈرٹیکر کے بعد سب سے زیادہ ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ میں ان کا آخری مقابلہ ریسل مینیا 35 میں بٹیسٹا کے خلاف تھا جو بٹیسٹا کا بھی بطور ریسلر آخری مقابلہ تھا۔ٹرپل ایچ کا رنگ میں کیرئیر تو ختم ہوگیا مگر آنے والے برسوں میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں پس پردہ کافی کچھ کریں گے۔وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کے داماد ہیں اور انہیں ونس میکموہن کے کمپنی سے علیحدگی کے بعد اپنی اہلیہ اسٹیفنی کے ہمراہ کمپنی کو کنٹرول کرنے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جاتا ہے۔اس وقت وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں گلوبل ٹیلنٹ اسٹرٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹیو نائب صدر ہیں۔

error: Content is protected !!