یوم پاکستان شوٹنگ بال میچ عارف والا شوٹنگ بال کلب حب نے جیت لیا

کورنگی میں منعقدہ یوم پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ عارف والا شوٹنگ بال کلب حب بلوچستان نے جیت لیا،تفصیلات کے مطابق یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ کے اشتراک سے منعقدہ "یوم پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ 2022؁ء "کا شاندار انعقاد سینکڑوں شائقین کھیل کے موجودگی میں مہمان ٹیم عارف والا شوٹنگ بال کلب حب بلوچستان نے مد مقابل کراچی کے مایہ ناز شوٹنگ بال کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی کمبائنڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدیکر ٹرافی اپنے نا م کرلیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے راشد لالا،رضوان احمد،منظور لاسی اور عبدالکریم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے فاروق نادر،ملک ناصر،سید محسن،عمیر خان،نصیر بھٹی اور محمد شمیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء اشرف بلوچ نے فاتح،رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے

 

تقریب میں سابق قومی کھلاڑی نظیر احمد بھٹی،حافظ محمد غوث سمیت دیگر مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر عبدالحلیم،قمرالسلام پیارے،سید افتخار زیدی،محمد عاصم،عبدالرشید،نصیر الدین،ادریس بلوچ،جمیل احمد،محدم اسماعیل،جاوید احمد،اعجاز احمد قریشی اور دیگر موجود تھے تقریب میں مہمان خصوصی اشرف بلوچ نے کھلاڑیوں میں کٹ بیگ تقسی کئے قمرالسلام پیارے نے مہمان خصوصی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ملک ناصر نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحلیم کو یادگاری سونیئر پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بلوچ نے کہاکہ شوٹنگ بال کھیل غریب،محنت کشوں کا کھیل ہے اور یہ کھیل کورنگی کے نوجوانوں کا مقبول کھیل اور علاقے کی پہچان اور یہ کھیل سندھ کا روائتی کھیل ہے مانہوں نے اعلان کیا کہ ہر قومی دن پر شوٹنگ با ل میچ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں واحد اسپورٹس کورنگی سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

error: Content is protected !!