پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو شکست دیدی

 

کوٹری/لاہور (پرویز شیخ)پاکستان کی خواتین بیس بال ٹیم ملائیشیا اور پاکستان کے مابین لاہور میں جاری انٹرنیشنل ویمن بیس بال سیریز  کے پہلے میچ میں فتحیاب ہوگئی ہے۔گرین شرٹس نے ملائشین ٹیم کے خلاف 13-0 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید  مہمان خصوصی تھے  جن سے دونوں ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایا گیا۔

دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کے بعد میچ کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔میچ کے بعد پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان ٹیم سمیت پوری قوم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

 

تعارف: newseditor