انتظارکی گھڑیاں ختم ، زیم ایفرو ٹی 10 کا شیڈول جاری پہلا مقابلہ 20 جولائی کو ہوگا

 

 

انتظارکی گھڑیاں ختم ، زیم ایفرو ٹی 10 کا شیڈول جاری پہلا مقابلہ 20 جولائی کو ہوگا

ہرارے (9 جولائی 2023 ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی اور افریقہ کے پہلے اوردنیا کے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ٹی 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

زیم ایفرو ٹی 10 کا پہلا مقابلہ 20 جولائی کی شام ہوگا جس سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس لیگ کا اہتمام زمبابوے کرکٹ اور گلوبل سپورٹس ٹی 10 نے کیا ہے۔ پہلا مقابلہ ہرارے ہریکینز اور بلاوایو بریوز درمیان ہوگا

 

جس کے بعد اگلے 3 روز میں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ 28 جولائی کو کوالیفائر اور ایلمینٹر ہوں گے جبکہ فائنل 29 جولائی کو ہوگا۔ اور یوں یہ ٹورنامنٹ ایک رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

لیگ میں 5 ٹیمیں ہرارے ہریکینز، ڈربن قلندرز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز اور جوہانسبرگ بفیلوز شرکت کررہی ہیں۔
تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!