ڈی ایچ اے اسلام آباد انڑنیشنل اسکوائش چمپئین شپ کا انعقاد 26 مارچ سے 30 مارچ تک ھوا ۔ ڈی ایچ اے کے بین الا قومی معیار کے کورٹس میں اسکوائش کے دلچسپ مقابلے آج 30مارچ کو اختتام پذیر ہو رہےہیں۔ اس چمپئین شپ میں 14پاکستانی کھلاڑی جبکہ 10 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق قطر، ملائیشیا، فرانس، ایران اور مصر سے ہے۔ مذکورہ چمپئین شپ کے سیمی فائنل 29 مارچ کو عاصم خان بمقابل اصرار احمر اور عدین ادراک (ملایشیا) بمقابل نور زمان ہوئے۔