ایک دن میں 24 انڈے بھی کھائے ہیں، حارث رئوف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کا کہنا ہے کہ انڈوں میں پروٹین ہوتی ہے اور انسان کے جسم کو پروٹین درکار ہے، یہی وجہ ہے کہ میں صبح ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں انڈے بہت کھاتا ہوں، حارث نے بتایا کہ میں نے 24 انڈے بھی ایک دن میں کھائے ہوئے ہیں کیوں کہ مجھے عاقب بھائی نے پلان دیا تھا جس میں کہا گیا تھا میں 8 انڈے صبح ناشتے میں ،8 دوپہر میں اور 8 رات میں کھاں۔حارث رئوف نے بتایا کہ جب میں پہلی دفعہ اکیڈمی پہنچا تو روم میں انڈوں کی ٹرے لگی ہوئی تھی جس سے مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی پولٹری فارم میں آگیا ہوں

 

اکیڈمی میں انڈے اتنے زیادہ ابلتے تھے اور ہمیں کھانے پڑتے تھے۔اپنی پیس بڑھانے کے حوالے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی مقصد نہیں کہ میں اس حوالے سے کسی کا ٹارگٹ توڑوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میری اوسط پیس جو 145 سے اوپر ہے وہ مسلسل قائم رہے کیوں کہ مجھے کہا گیا تھا میں ٹیپ سے ہارڈ بال میں آیا ہوں جس کی وجہ سے ہارڈ بال پر میری جلد پیس گر جائے گی لہذا میں کوشش کرتا ہوں پیس نہ گرے۔

error: Content is protected !!