پہلا ڈپٹی کمشنرملاکنڈ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ بٹ خیلہ وائٹ نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پہلا ڈپٹی کمشنرملاکنڈ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ بٹ خیلہ وائٹ نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جلالہ یونائیٹڈ کلب کو چھ سات سے شکست ، مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈکاشف فرحان نے کھلاڑیوں نے ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ رفیع اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسملاکنڈ کے زیراہتمام اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے الاڈنڈڈھیری فٹبال گرائونڈ پر منعقد ہ پہلا ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل بٹ خیلہ وائٹ اور جلالہ یونائیٹڈ کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں دو نوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقرررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گو ل سے برابر رہی میچ کا پہلا گول بٹ خیلہ کے معروف نے پندرویں منٹ میں کیا جس کو جلالہ یونائیٹڈ کی جانب سے ساجد نے 48 ویں منٹ میں گول کرکے ایک ایک سے میچ برابر کیا

جس کے بعد دونوں ٹیموں کوسات سات پنالٹی شوٹس دیئے گئے جس میں بٹ خیلہ نے چھ اور جالہ نے پانچ گول کئے اس طرح میچ میں بٹ خیلہ نے چھ سات سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہااور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائے

انہوں نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ کے زیراہتمام عید کے فوراً بعد کالاش ویلی مین خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجا ئے گا جس میں چترال کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔اس کے علاوہ ملاکنڈ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ میں یکساں مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا جس سے ملاکنڈ ریجن میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

error: Content is protected !!