محمد عامر کائونٹی چیمپئن شپ میں متاثر کرنے میں ناکام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر جو تین سال کے طویل وقفے کے بعد کائونٹی کرکٹ میں واپس آئے تھے اپنے پہلے میچ میں غیر متاثر کن رہے، فاسٹ بائولر محمد عامر جن کا گلوسٹر شائر کائونٹی کے ساتھ صرف تین میچوں کیلئے معاہدہ ہوا ہے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں اٹھائیس اوورز کرانے کے باوجود کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ، محمد عامر نے اٹھائیس اوورز میں 80 رنز دیئے جبکہ انہوں نے 7 اوورز میڈن بھی کرائے، خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا تین میچز کے لیے کائونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر جو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس سے قبل وہ اپنی فارم اور فٹنس چیک کرنے کیلئے گلوسٹرشائر کائونٹی کی جانب سے کھیل رہے ہیں، ادھر فاسٹ بائولر نسیم شاہ جنہیں کندھے کی انجری کے باعث ڈراپ کرکے عامر کو شامل کیا گیا تھا کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مکمل فٹ ہو چکے ہیں اور ردھم میں ہیں، اب دیکھنا یہ ہے محمد عامر کو مزید کائونٹی کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں ؟

تعارف: newseditor