پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق اس نے کھیلوں کی ادویات، کھلاڑیوں کے ری ہیب اور ان کی فٹنس سے متعلق سہولیات فراہم کرنے والے ایک ادارے سے معاہدہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولت کا ارادہ رکھتی ہے اور معاہدے کے تحت بئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات لاہور قلندرز کو فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹریننگ پروگرامز، ان کی غذائی ضروریات، اعصابی مضبوطی اور علاج معالجہ کی سہولیات بھی شامل ہیں۔اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین اسپیشلسٹ اسپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔