آسڑیلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سے نان سٹاپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گی

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ سیزن میں نان  سٹاپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گی۔کرکٹ آسٹریلیا نے متعلقہ بورڈز کے ساتھ مل کر سیریز کو حتمی شکل دے دی، جون جولائی میں آسٹریلیا کا دورہ سری لنکا شیڈولڈ ہے، سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اگست ستمبر میں زمبابویاور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا میں تین تین ون ڈے کھیلیں گی جبکہ ستمبر میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اور اکتوبر میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا میں 3، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی اور دسمبر جنوری میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ آئندہ برس فروری مارچ میں آسٹریلوی ٹیم چار ٹیسٹ میچز بھارت میں کھیلے گی اور اگلے برس جون جولائی میں انگلینڈ میں ایشیز سیریز کے 5 ٹیسٹ میچز ہوں گے۔اگلے برس اگست میں آسٹریلوی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔

تعارف: newseditor