جاپان کی ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا نے جاری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے یہ اعلان انجری کے باعث کیا ہے، نومی اوساکا کا کہنا ہے کہ میڈرڈ اوپن میں جو انجری ہوئی تھی اس سے ابھی تک صحت یاب نہیں ہوسکی ہوں جس کی وجہ سے اٹالین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے، نومی اوساکا کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ مکمل فٹ ہو جائوں تاکہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکوں، یا رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بائیس مئی سے شروع ہو رہا ہے، چوبیس سالہ نومی اوساکا گزشتہ سال سے اب تک سولہ میچوں میں شرکت کرچکی ہیں جس میں سے انہوں نے بارہ میں کامیابی جبکہ چار میں انہیں ناکامی حاصل ہوئی ہے، نومی اوساکا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق مجھے مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید ایک سے ڈیڑھ ہفتہ درکار ہے لہٰذا میں چاہتی ہوں کہ فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائوں۔