فٹنس مسائل سے دوچار ہنری نکلز سکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ جائینگے

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بیٹر ہنری نکلز اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ہنری نکلز ٹریننگ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے، ان کی دائیں پنڈلی میں گریڈ ون اسٹرین کی تشخیص ہوئی ہے۔کیوی ٹیم کے کوچ  کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹ حوصلہ افزا ہے لیکن پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ اسکواڈ 2 گروپس میں ہفتے اور اتوار کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔

تعارف: newseditor