انگلش کائونٹی کرکٹ کے دوران انجریز کا شکار ہونے والے فاسٹ بالرز حارث رئوف اور نسیم شاہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رئوف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ گلوسٹر شائر کے سکواڈ میں شامل نسیم شاہ کندھے کی انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں تھے، تاہم اب دونوں نے انجریز سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب مڈل سیکس کائونٹی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔لیفٹ آرم پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔