بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اس کے سپنر نعیم حسن انگلی میں انجری کے باعث سری لنکا کیخلاف ڈھاکہ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم ڈاکٹر کے مطابق نعیم حسن کی دائیں ہاتھ کی انگلی بیٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی تھی اور ایکسرے کے مطابق اس میں بال برابر فریکچر ہے جس کے بعد اب وہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، سری لنکا کیخلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران نعیم الحسن چوتھے بنگلہ دیشی بائولر ہیں جو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ان سے قبل شرفل السلام، مہدی حسن میراز اور تسکین احمد فٹنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے ہیں، یاد رہے کہ نعیم الحسن نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین بائولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔