ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی پاکستان آمد کا علم نہیں،کوہلی کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں، اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیر پریمیئرلیگ (کے پی ایل) نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئیکہا تھا کہ ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔عارف ملک کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی چاہیں تو بحیثیت کھلاڑی کشمیر پریمیئرلیگ کا حصہ بنیں یا بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں، ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں۔