کائونٹی چیمپئن شپ،ہیمشائر نے سمرسیٹ کو آئوٹ کلاس کر ڈالا

آل رائونڈر کیتھ بارکر کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کے باعث ہیمشائر کائونٹی نے تیسرے ہی روز سمرسیٹ کائونٹی کو دس وکٹوں سے شکست دیدی، 35 سالہ کیتھ بارکر نے پہلے بیٹ کے ساتھ 36 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا سکور 280 رنز تک پہنچایا جبکہ بائولنگ میں کیتھ بارکر نے 27 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو دس وکٹوں سے کامیابی دلوا دی، تفصیلات کے مطابق سمرسیٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے اور اس کی تمام ٹیم آئوٹ ہو گئی جس میں اوورٹن کے 44 رنز نمایاں تھے جبکہ ہیمشائر کے ایبٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ہیمشائر کائونٹی نے 280 رنز بنائے جس میں ڈونلڈ کے 57 رنز نمایاں تھے جبکہ اوررٹن نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، دوسری اننگز میں سمرسیٹ کی ٹیم صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ہیمشائر کائونٹی کو جیت کیلئے صرف ایک رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔

تعارف: newseditor