پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، ہمارے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں جو نئی کھلاڑی آئی ہیں انھیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، جویریہ خان کو ڈراپ کرنے کے بارے میں سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔
قومی ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پر میزبان کی حیثیت سے کوئی دباؤ نہیں ہے، ہمارا فوکس سری لنکن ٹیم پر نہیں بلکہ اپنی طاقت پر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بسمہ معروف نے کہا کہ لیگز میں ہماری لڑکیوں کے لیے بہت اچھا موقع ہے کیوں کہ ہمیں لیگز میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو فٹنس میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے، ہم فٹنس کے معاملے پر کافی پیچھے ہیں۔