ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان ملائیشیا کو 0-13 سے شکست دیدی

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان گولوں کی برسات کردی، ایونٹ کے دوسرے میچ میں انڈونیشیا کے خلاف سے میچ جیت لیا۔جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے باآسانی شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4 گول کر برتری حاصل کی جبکہ دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستان عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول داغ دیے۔ہاف ٹائم تک پاکستان نے انڈونیشیا پر 9 صفر کی برتری حاصل کی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک گول کیا گیا جبکہ آخری کوارٹر میں پاکستان نے 3 مزید گول کر کے مقابلہ 13 صفر سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک کی، اعجاز احمد نے دو گول کیے، میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید کو قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

تعارف: newseditor