سری لنکا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے پرامید

بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے پرامید ہے۔سری لنکا کرکٹ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو دوسرے ملک منتقل کیے جانے والی خبروں میں صداقت نہیں۔سری لنکا میڈیا کے مطابق ایشیا کپ موجودہ حالات میں سری لنکا میں ہی ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈولڈ ہے۔

تعارف: newseditor