یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں لیورپول کو ایک گول سے شکست ہوئی۔اسپینش کلب ریال میڈریڈ ایک مرتبہ پھر یورپ کا کنگ بن گیا، 14 مرتبہ کی چیمپئن ریال میڈرڈ نے لیورپول کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ انتہائی دلچسپ رہا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی، دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے گول کرنے کے کئی حملوں کو پسپا کیا۔آخر کے دوسرے ہاف میں ریال میڈریڈ پر قسمت کی دیوی مہربان ہو ہی گئی، ٹیم میں شامل برازیلین ونگروینیشیوس جونئیر کی پھرتی کام آگئی۔انہوں نے انسٹھویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔