انٹر مدارس سپورٹس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور سمیت مختلف گرائونڈ ز پر جاری ہے، دوسرے روز کھیلے گئے رسہ کشی مقابلوں میں ضلع مہمند اور باجوڑ کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، فٹبال میں ضلع کرم ، سب ڈویژن لکی اور بنوں کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ مہمان خصوصی تھے
رائونڈ میچز میں خیبرنے ڈی آئی خان کو دو صفر ، کرم نے نارتھ وزیر ستان کو دو ایک ، مہمند نے اورکزئی کو دو صفر سے شکست دی اور سب ڈویژن پشاور نے بنوں کو شکست دی، اسی طرح والی میچز میں ضلع مہمند نے سب ڈویژن لکی کو پچیس پندرہ اور پچیس بارہ سے شکست دی
دوسرے میچ میں سب ڈویژن بنوں نے پشاور کو پچیس اکیس اور پچیس سترہ سے ہرایا جبکہ سائوتھ وزیرستان نے ضلع کرم کو پچیس پانچ اورپچیس بارہ سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔ فٹبال میچز میں ضلع کرم نے نارتھ وزیرستان کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی
سب ڈویژن لکی نے ضلع مہمند کو چھ صفر سے ہرایا جبکہ سب ڈویژن بنوں نے سب ڈویژن پشاور کو دو صفر سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ۔