فٹبال کے عالمی میلے فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے تمام 32 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ رواں برس قطر میں شیڈول اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم کوسٹاریکا ہے۔کوسٹاریکا نے انٹرکونٹی نینٹل پلے آف مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 0-1 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ اس نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائی کیا اور گروپ ای میں جگہ بنائی۔ گروپ میں اس کا مقابلہ دو سابقہ چیمپئن ٹیموں جرمنی اور اسپین سے ہوگا جبکہ ایک میچ جاپان سے ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ مجموعی طور پر کوسٹاریکا کی ورلڈکپ میں چھٹی جبکہ مسلسل تیسری انٹری ہے۔ اس سے قبل اس نے 1990 (اٹلی)، 2002 (جاپان اور جنوبی کوریا)، 2006 (جرمنی)، 2014 (برازیل) اور 2018 (روس) ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔