2022 ابوظہبی ٹی ٹین 23 نومبرسے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا
YOUGOV سپورٹس رپورٹ کے مطابق 2021 کے ایڈیشن میں 342 ملین شائقین کی یہ میچز دیکھے جبکہ عالمی ٹیلی ویڑن اور OTT ناظرین میں 135% اضافہ ہوا
ٹورنامنٹ ایک بار پھر ابوظہبی کے مشہور زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
"کرکٹ شائقین دو سال کے وقفے کے بعد اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے”
16 جولائی، 2022 – ابوظہبی: ابوظہبی T10 کا 2022 ایڈیشن زید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگا۔
اس سال کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی منتقل ہونے کے بعد سے چوتھا سیزن ہو گا، ٹین اسپورٹس مینجمنٹ (TSM)، ابوظہبی کرکٹ (ADC)، ابوظہبی اسپورٹس کونسل (ADSC) اور محکمہ ثقافت ابوظبی کے درمیان پانچ سالہ معاہدے طے پایا تھا جس کی بنیاد پر یہ میچز ابوظبی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔
فرنچائز ٹورنامنٹ کے ریکارڈز 2021 میں لیگ کی کل مالیت 621.2 ملین ڈالررہی، گزشتہ سیزن میں 342 ملین ٹیلی ویڑن اور اوور دی ٹاپ (OTT) ڈیجیٹل ناظرینکی وجہ سے ابوظہبی T10 کی اسپانسرشپ کی مالیت 81 فیصد بڑھ کر 279.3 ملین ڈالر ہو گئی۔
ابوظہبی T10 کے ڈیجیٹل مواد کے لیے سوشل میڈیا پر 1.4 بلین تاثرات اور 115 ملین سے زیادہ ویڈیو ویوز تھے، جس کے نتیجے میں 2021 ابوظہبی T10 کو ‘کھیلوں میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال’ کے لیے مڈل ایسٹ سپورٹس انڈسٹری ایوارڈز (SPIAs) سے نوازا گیا ۔
ابوظہبی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ابوظہبی کرکٹ بورڈ کے رکن ہز ایکسینسی عارف العوانی نے اس حوالے سے کہا کہ ابوظہبی T10 کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے، ہم نے ابوظہبی کو کھیلوں کے ایک بڑے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کر رہے ہیں اور کرکٹ کے سب سے زیادہ تفریحی مقابلوں میں سے ایک، بنانے اور میزبانی کرنے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ کھیلوں میں ترقی اور کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ابوظہبی حکومت کے ایک اہم اسٹریٹجک مقصد کی کامیابی کا ثبوت ہے امارات میں کھیلوں کے بہترین ایونٹس منعقد کیے جا رہے جو عالمی سطح کھیلوں کی ترویج میں خاص اہمیت رکھتے ہیں
شجیع الملک، چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ نے اس حوالے سے کہا: "جب ہم پہلی بار لیگ کو ابوظہبی میں لائے تھے، تو ہمارا مقصد تھا کہ اسے بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے نمایاں ایونٹس میں سے ایک بنانا اور ADC، ADSC ، , DCT – ابوظہبی اور امارات کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔
"ابو ظہبی T10 اب عالمی کھیل میںنمایاں ہیں ، اور ہر ایڈیشن میں بہتری آ رہی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ ، عالمی نشریاتی اعداد و شمار کے مطابق 342 ملین ناظرین نے تمام مقابلہ جات دیکھے – کھلاڑیوں سے لے کر ، فرنچائز کے مالکان، براڈکاسٹرز اور سپانسرز۔پوری ٹیم کوشاں ہیں کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے اور آئندہ بھی ہما ری کوشش ہو گی کہ اسے مزید بہتر کیا جائے تا کہ رکٹ کا تیز ترین فارمیٹ تیزی سے ترقی کرئے ۔
ابوظہبی کرکٹ کے سی ای او میٹ باو¿چر نے کا کہا تھا ، "ابو ظہبی T10 کے پچھلے تین ایڈیشنز نے ثابت کیا ہے کہ 10 اوور کی کرکٹ شائقین کرکٹ اور مارکیٹ کی توجہ اپنی جانب مبزول کروانے میں کامیاب ہے اور یہی وجہ ہے کہ "گزشتہ سال 279.3 ملین ڈالر کی اسپانسرشپ کے مقابلے میں اس سال $621.2 ملین پر لے آئی ہے اور میں ابوظہبی T10 کے تمام احباب کا قدر دان ہوں جن کی محنت سے یہ ممکن ہوا۔
سیزن 6 میں موجودہ چیمپیئن دکن گلیڈی ایٹرز اپنی ٹرافی کا دفاع ستاروں سے بھری ٹیموں دہلی بلز، چنئی بریوز، بنگلہ ٹائیگرز، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی کے خلاف کریں گی۔کپتان وہاب ریاض اور آئیکون کھلاڑی آندرے رسل دکن گلیڈی ایٹرز کے اس اسکواڈ میں شامل تھے جنہوں نے 2021 میں لیام لیونگسٹون، ایون مورگن، فاف ڈو پلیسس اور معین علی کے ساتھ عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی تھی اور بہترین کھیل کی وجہ سے ہماری لیگ دنیا بھر کی بہترین فرنچائز لیگوںمیں شامل ہوئی۔سیزن چھ کے لئے بھی بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ اس سیزن میں بھی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے ۔ٹورنامنٹ کا فارمیٹ وہی رہے گا، ہر ٹیم 10 لیگ فکسچر کھیلے گی، پہلے کہ ٹاپ فور سائیڈز پلے آف اور فائنل میں پہنچ جائیں۔