ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام اڈوپٹڈ سپورٹس بارے میںسپیشل ایجوکیشن کمیشن مردان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شمس الزمان تھے، ریجنل سپورٹس افسر مردان نعمت اللہ مروت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس حامد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افزار، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن انیق احسن، زوار نور، ایاز اور انجینئر عرفان بھی موجود تھے۔
انٹرنیشنل کوچ زوار نور، انجینئر عرفان اور ایازخان نے اڈوپٹڈ کھیلوں کی اہمیت اور افراد باہم معذوری کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ افرادباہم معذوری انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں اگرانہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیںتو وہ عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس حامدعلی کہاکہ تقریب کا ایک مقصد افراد باہم معذوری کے لئے کھیلوں کے میدان میں سہولیات فراہم کرنااورمستقبل میںہر سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقدکرانے کیلئے حکمت علی تیارکرناہے۔ مہمان خصوصی نے شرکا میں سرٹیفکیٹس اوریادگاری شیلڈزتقسیم کئے۔