ملتان ڈویژن نے سدرن پنجاب ڈویژنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 25.1 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر عزیر ممتاز نے 29 رنز بنائے۔ اس سے قبل حذیقہ ایوب اور علی ارشد کی تین تین وکٹوں کی بدولت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اوپنر حمزہ نواز 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔