لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل تائیکوانڈو کلب کی بیلٹ پروموشن تقریب چونگی امر سدھو سے منسلک جیل روڈ پر قائد ملت کالونی میاں چوک پر موجود براق ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ نیشنل تائیکوانڈوکلب کے ہیڈ کوچ خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف،کوریا )نے لیے۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کاشان زوہیب ، محمد احمد ، عبد المنیب احمد،حمزہ طاہر ،کبیر احمداورفہد محمودنے پومزے، کیچوالبو،ہنبان کروگی،ہوشن سول،سٹیچنگ ،بریکنگ اور فائٹ میںبہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی ماسٹر سراج دین نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں یلیو بیلٹ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔بیلٹ پروموشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر سراج دین کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو کی ٹریننگ سے بچوں سمیت نوجوانوںکا سےلف ڈےفنس اور فزیکل فٹنس مضبوط ہوتی ہے جبکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیںلہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تائیکوانڈو سمیت مارشل آرٹس کے کسی بھی اسٹائل کی تربیت ضرور دلوائیں۔