بینک آف خیبر، جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ29 جون سے شروع ہوگی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے باہمی اشتراک سے بینک آف خیبر جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 29 جون سے 3 جولائی تک ایبٹ آباد میں کھیلی جائے گی جس میں لڑکوں کے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 سنگلز جبکہ لڑکیوں کے انڈر 19 سنگلز اور ڈبلز مقابلے کرائے جائیں گے۔

 

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری صداقت شاہ، کوچ حیات اللہ اور ندیم خان نے ایبٹ آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری صدر امین الحق سے ملاقات کی جس میں ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک اعجاز گوگا اور جنرل سیکرٹری محمد شاکر بھی موجود تھے۔ امین الحق نے کہا کہ ایونٹ کو احسن طریقے سے منعقد کیا جائے گا، ملک اعجاز گوگا چیمپئن شپ ڈائریکٹر اور محمد امجد ریفری ہوں گے۔

تعارف: newseditor