ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی کرکٹرز کو ریڈ بال اور وائٹ بال کے الگ الگ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے دو کنٹریکٹ ملیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ملازمین خاص طور پر نچلے طبقے کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔بجٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے اضافے کی منظوری بھی لی جائے گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی ریٹینرشپ میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو دو الگ الگ کنٹریکٹ ملیں گے۔