محکمہ کھیل کے زیر اہتمام قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبر پختونخوا کے خصوصی کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار ایوارڈتقریب کل بروز پیر27 جون کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میںسہ پہر5 بجے منعقد ہوگی جس میںخصوصی کھلاڑیوںمیں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے تاریخ میں پہلی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جن کھلاڑیوں نے نیشنل اورانٹر نیشنل سطح پر ملک وقوم کانام روشن کیاہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد پر بھرپور توجہ دی رہی ہے اور ان کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریننگ کیمپس اور آگاہی سیمینارز کا بھی انعقاد کیاگیا ہے ۔
ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کہا کہ اڈوپٹڈ سپورٹس پروگرام کے تحت مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو معاشرتی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے سمیت مثبت تفریح کے لئے نتھیا گلی میں تین روزہ سمر ٹریننگ کیمپ کا بھی شاندارانعقاد کیاگیا،انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا ان میں ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑی شامل ہیں جن کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ان میں ضم اضلاع کے گلشن، چارسدہ کے ابراہیم، مردان کے آصف خان، بنوں کے سمیع اللہ خان، پشاور کے سلمان خان، ذبیح اللہ، عبداللہ جان، چارسدہ کے مسعود جان، پشاور کے زوار نور، زینب بی بی، چترال کے الطاف الرحمن، لکی مروت کے ثنا اللہ خان، ایبٹ آباد کی زینب نور، چترال کے ثنا اللہ، خیبر کی سکینہ آفریدی، پشاور کی حسنی بیگم، احسان اللہ، تربیلہ کے جاذب نوید، پشاور کے خالد خان، مردان کے محمد ادریس، پشاور کے ایاز خان، مردان کے زوار حسین، پشاور کی شہناز حسن، چارسدہ کے مثل خان، ایبٹ آباد کے اشتیاق احمد، پشاور کے حبیب اللہ، بنوں کے انجینئر عرفان اللہ، خیبر کے سید شیر علی، چارسدہ کے سید نہار عالم شاہ، مردان کے اسد اللہ، دیر پایان کے محمد بلال خان، مردان کے ذاکراور دیر پایان کے خورشید عالم شامل ہیں۔ 33 کھلاڑیوںکو ایوارڈز دیئے جائیں گے جنہوں نے ٹینس، پاور لیفٹنگ، ٹیبل ٹینس، کرچز بیڈمنٹن، دوڑ، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، بلائنڈ ککٹ، آرچری وغیرہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتے ہیں۔