ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ایپکا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے وفد نے صدرفیاض علی اور جنرل سیکرٹری نبیل اکرم کی قیادت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، وفد نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملازمین اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں، ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کروں گا اور مسائل حل کئے جائیں گے۔