ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی جانب سے زمونگ کور کے یتیم بچوں کیلئے سپورٹس سامان کی فراہمی

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان نے زمونگ کور میں زیر تعلیم بچوں کے لئے کھیلوں کاسامان دیا’ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس زمونگ کور مس خدیجہ’ ڈائریکٹرآپریشنز عزیز اللہ جان’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ اور ا یڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد بھی موجود تھے’ کھیلوں کے سامان میں بیڈمنٹن’کرکٹ ‘فٹبال ‘والی بال ‘ٹریک سوٹس اور دیگر اشیاء شامل تھیں وہ زمونگ کور کی ایڈمنسٹریشن کے حوالے کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ان بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہے گا اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں ان بچوں کو شامل کیا جائے گا

 

عید کے بعد زمونگ کور کے بچوں کے لئے منعقد ہونیوالا یہ سپورٹس فیسٹیول اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہوگا ۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے زمونگ کور کا دورہ کیا انہوں نے ڈائریکٹر زمونگ کورسید مظہرعلی شاہ سے ملاقات کی ‘زمونگ کور کے پرنسپل امجد علی خان’ مس زینب اور سپورٹس کوآرڈی نیٹر مس خدیجہ بھی موجود تھیں’ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے زمونگ کور کے بچوں کے لئے تین روزہ سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کیا’زمونگ کور کی ڈائریکٹر سپورٹس مس خدیجہ کو پشاور سپورٹس کمپلیکس کے دورے کی دعوت بھی دی گئی جس کے بعد انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں کھیلوں کا سامان ڈی جی سپورٹس خالد خان نے دیا۔

تعارف: newseditor