سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس ایند یوتھ افیئرز پنجاب اور کمشنر لاہور کے باہمی تعاون سے انڈر13 لاہور ڈویژن ہاکی لیگ 5جولائی سے شروع کررہے ہیں جس کا مقصد پاکستان کے قومی کھیل کو ایک بار پھر عروج پر لیکرجانا ہے، لاہور ڈویژن کے بعد ہاکی لیگ کا سلسلہ پنجاب بھر میں شروع کریں گے تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آئیں، کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن کے4 اضلاع کی 9 ٹیمیں ہاکی لیگ میں حصہ لے رہی ہیں، ہر ضلع کی 2،2 ٹیمیں جبکہ لاہور کی 3 ٹیمیں شامل ہوں گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی لیگ کے لئے بہترین انتظامات کرے گا، کھلاڑیوں اعلی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر سابق اولمپیئن توقیر ڈار، خواجہ جنید، سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد ثقلین، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ودیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں ہاکی میں پاکستان کا بہت بلند مقام تھا جس کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے، انڈر13ہاکی لیگ سے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ آگے لائیں گے، ہاکی لیگ کا سلسلہ پنجاب بھر میں شروع کریں گے تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آئیں، ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ بنایا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت 3سے 4سال میں ہاکی کو عروج پر لے جائیں گے،کھلاڑیوں کو وظائف بھی دیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، ٹیلنٹ ہنٹ سکیم صرف ہاکی تک محدود نہیں ہوگی، دیگر کھیلوں کا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے، ہاکی لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو مزید آگے لے جائیں گے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، پچ ٹو اور جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں انڈر13 ہاکی لیگ کے میچز ہوں گے،کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ انڈر 13لاہور ڈویژن ہاکی لیگ کیلئے چاروں اضلاع میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں،ٹرائلز میں 1100کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے، ہاکی لیگ کی نگرانی اولمپیئن کریں گے، لاہور ڈویژن کی 9 ٹیمیں ہاکی لیگ میں حصہ لے رہی ہیں، ہر ضلع کی 2،2 ٹیمیں جبکہ لاہور کی 3ٹیمیں شامل ہوں گی، ہماری کوشش ہوگی کہ ہاکی لیگ کا ہر بچہ قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنے
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری نسل نے ہاکی کا عروج دیکھا ہے، آج ہاکی کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، ہم ابتدا ء کررہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کا شکرگزار ہوں جنہوں بھرپور تعاون کیا جس کے باعث ہاکی لیگ شروع کررہے ہیں، ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات دیں گے تاکہ وہ محنت سے کھیلیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب انڈر 13ہاکی لیگ کے لئے بہترین انتظامات کرے گا، کھلاڑیوں کو اعلی معیار کی سہولات دیں گے، سابق اولمپیئنز توقیر ڈار، خواجہ جنید اور سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد تقلین نے کہا کہ انڈر 13 لاہور ڈویژن ہاکی لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے جس پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض، کمشنر لاہور محمد عثمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے شکرگزار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کیلئے اس طرح کی لیگ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، ہاکی کو اوپر لے جانے کے جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے جس پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض نے سابق اولمپئنز کو یقین دہانی کرائی کہ ہاکی کیلئے جدید ترین انفراسٹرکچر اور جدید مشینری فراہم کریں گے، ہاکی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کو عالمی معیار کے مطابق بنارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا اور ہووہ ملک کا نام روشن کریں گے۔
پریس کانفرنس سے قبل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض، کمشنر لاہور محمد عثمان، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، سابق اولمپئنز توقیر ڈار، خواجہ جنید اور سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد تقلین شریک تھے، اجلاس میں انڈر 13لاہور ڈویژن ہاکی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔