کیا شاداب خان اگلے ماہ شادی کرنے والے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شاداب خان سے متعلق اُن کی چہیتی بھابی، حسن علی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان اگلے ماہ شادی کرنے والے ہیں۔گزشتہ دنوں بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے انسٹا گرام اسٹوری لگائی اور اپنے فالوورز کو بے شمار سوالوں کے جوابات دیے۔

 

سامعہ آرزو کا بتانا تھا کہ پاکستان میں اُن کا سب سے پسندیدہ شہر لاہور ہے اور وہ لاہور ہی میں رہتی ہیں، اُن کا پسندیدہ ملک بھارت ہے۔

 

سامعہ آرزو نے مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی بہترین دوست بھارتی ٹینس اسٹار، قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ہیں۔سامعہ آرزو کا کہنا تھا کہ حسن علی کی پسندیدہ غذا دال چاول ہیں۔

 

اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے سامعہ آرزو نے لکھا کہ اُنہیں پاکستان میں بابر اعظم اور شاداب خان پسند ہیں جبکہ بھارتی ٹیم  میں ویرات کوہلی اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

 

شاداب خان کی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سامعہ نے لکھا کہ شاداب خان کی اگلے ماہ شادی ہے۔

اس دلچسپ جواب پر شاداب خان اس سوال جواب کے سیشن میں کود پڑے۔شاداب خان نے انسٹا گرام پر سامعہ آرزو کے جواب پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ کرے! لیکن ہو کہاں رہی ہے مجھے بھی بتا دیں۔

تعارف: newseditor