شہروز کاشف نے نانگا پربت پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

شہروزکاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈقائم کرتے ہوئے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سرکر لی ہے۔20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلندآٹھویں چوٹی سرکی ہے، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔شہروزکاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے۔ اس عالمی اعزاز کے بعد شہروزکاشف نانگاپربت چوٹی سرکرنیوالے دنیاکے کم عمرترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

تعارف: newseditor