پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سری لنکا پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سری لنکا پہنچ گئی۔ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم منگل کے روز علی الصبح لاہور سے روانہ ہوئی تھی۔ ٹیم براستہ دبئی کمرشل فلائٹ سے کولمبو پہنچی۔ ٹیم جمعرات سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز سولہ اور چوبیس جولائی کو ہوں گے۔

تعارف: newseditor