‏پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام، کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے علاج کے اخراجات اٹھا لیے

‏پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام، کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے علاج کے اخراجات اٹھا لیے۔ڈائریکٹر نیشل ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء نے ذوالقرنین حیدر کی عیادت کی اور پی سی بی کی طرف سے چیک پیش کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مدد کی اپیل کی تھی جبکہ ان کی بیٹی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی تھی کہ ان کے والد اب کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ملازمت دے۔

تعارف: newseditor