آئرلینڈ کو شکست،کیوی بیٹر مائیکل بریسویل نے آخری اوور میں ریکارڈ بنا ڈالا

نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے میچ کے آخری اوور میں ریکارڈ 24 رنز سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں فاتح بنوا دیا، نیوزی لینڈ کو میچ کے آخری اوور میں جیت کیلئے بیس رنز درکار تھے، مائیکل بریسویل نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوبیس رنز بنا ڈالے، اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس تھا جس نے 1987 میں آسڑیلیا کیخلاف میچ کے آخری اوور میں 18 رنز سکور کرتے ہوئے میچ جیتا تھا

 

نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے آئرلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنا ڈالے، ہیری ٹیکٹر 113 اور کورٹیس کیمہر نے 43 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فیرگوسن، بلیئر ٹیکنر،سودھی نے دو دو جبکہ میٹ ہینری اور گیلن فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 49.5 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا، مائیکل بریسویل 127 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے کورٹیس نے تین جبکہ مارک ایڈیر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میچ وننگ اننگز کھیلی پر مائیکل بریسویل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor