ورلڈ گیمز،سنوکر ایونٹ میں آج پاکستان کے احسن رمضان پہلا میچ کھیلیں گے

امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز کے سنوکر ایونٹ کا آغاز کل 13 جولائی سے ہو رہا ہے،جس میں چودہ ممالک کے سولہ کھلاڑی مقابلہ کرینگے، تمام کھلاڑی براہ راست پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلیں گے، پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان کر رہے ہیں اور ان کا کل پہلا میچ امریکی کھلاڑی احمد علی السید کیساتھ ہوگا جو بیسٹ آف فائیو فریمز پر مشتمل ہے، اس ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے احسن رمضان اس سنوکر ایونٹ میں شرکت کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں باقی شریک تمام کھلاڑیوں ان سے عمر کے لحاظ سے بڑے ہیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس ورلڈ گیمز میں احسن رمضان واحد کھلاڑی ہے جو سنوکر ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے باقی کسی بھی کھیل میں پاکستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

تعارف: newseditor