ظہیر عباس کی اہلیہ اور صاحبزادی کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ظہیر عباس اگلے چند دن میں اسپتال سے ڈس چارج ہونے کے لیے پُر اُمید ہیں۔ایشین بریڈ مین لندن کے ہیمر اسمتھ اسپتال منتقل ہوچکے ہیں اور وہ بدستور بستر پر ہی ہیں۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق ظہیر عباس کمزور ہوگئے ہیں لیکن وہ بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ظہیر عباس کی اہلیہ اور صاحبزادی کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

تعارف: newseditor