ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی، بھارت نے پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک روزہ میچوں کی ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بھارت کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں دس وکٹوں سے جیتنے کے بعد دوبارہ تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی ٹیم نے ایک روزہ ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دیکر بھارت سے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اعلان کردہ نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق پہلی پوزیشن پر بدستور نیوزی لینڈ کی ٹیم موجود ہے، دوسری پوزیشن پر انگلینڈ، تیسری پر بھارت، چوتھی پر پاکستان، پانچویں پر آسڑیلیا، چھٹی پر جنوبی افریقہ، ساتویں پر بنگلہ دیش، آٹھویں پر سری لنکا، نویں پر ویسٹ انڈیز اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کی ٹیم ہے۔

تعارف: newseditor