پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جو آئرلینڈ میں ہونے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بیلفاسٹ پہنچ چکی ہے نے باقاعدہ ٹورنامنٹ کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے جمعہ کے روز گرائونڈ کا رخ کیا اور فزیکل ڈرلز، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بائولنگ پریکٹس کی بھرپور مشقیں کیں
اس موقع پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کھلاڑیوں کو سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خودکو بھرپور تیار کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس ڈرلز پر بھرپور توجہ بھی دی، یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دو دو مرتبہ مدمقابل آئیں گی۔