اسلامیہ کالج کے حسن خان کا بڑا اعزاز

اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اورطالبعلم نے ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کااعزازحاصل کیا۔اسلامیہ کالج پشاور کے فرسٹ ایئر کے طالب علم ہاکی کے کھلاڑی حسن خان نے اپنی شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرکے ملائشیا میں انٹرنیشنل تعلیمی بورڈزہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان بورڈکی ٹیم میں جگہ بنالی اورپاکستان کی نیک نامی کیلئے صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔اسلامیہ کالج پشاورکے ڈائریکٹرسپورٹس علی ہوتی نے حسن خان کی پرفامنس کوسراہااورکہاکہ وہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل مجید کی سرپرستی میں کالج کے اندر کھیل اورکھلاڑیوں کی ترقی کیلئیبھرپورکام کررہے ہیں۔جس کابہترین رزلٹ بھی سامنے ارہاہے۔علی ہوتی نے کہاکہ حسن حان کا تعلق بنوں سے ہے اور ان کا والد بھی ہاکی کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

تعارف: newseditor